۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شارلی

حوزہ/ ہمیں پورا یقین ہے کہ شکست خوردہ دشمن اس حیلہ میں بھی کامیاب نہیں ہوپائے گا قدرت نے روز اول ہی ٹھان لیا ہے: وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ۔

تحریر: حجۃ الاسلام دانش عباس خان

حوزہ نیوز ایجنسی| فرانس میں نشر ہونے والی ہفتہ وار بیہودہ میگزین چارلی ایبدو(Charlie Hebdo) نے حالیہ دنوں میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌‌ای (مدظلہ العالی) کی درجنوں توہین آمیز اور بیہودہ کارٹونز کو سوشل میڈیا پر نشر کرکے واضح کر دیا کہ گذشتہ تین مہینوں میں جمہوری اسلامی ایران میں بھڑکائے گئے فتنے کے بعد یہ انسانیت سے گری حرکت شکست خوردہ دشمن کی کھلی نشانی ہے۔ اور یہ بھی واضح رہے کہ یہ میگزین ادھر کچھ سالوں سے سستی شہرت کی خاطر نبئ رحمت حضرت محمد مصطفی(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ، قرآن مجید اور دین اسلام کی مسلسل توہین کرتی چلی آرہی ہے اور آج مقام معظم رہبری کی توہین کی گئی جس سے دشمن بتانا چاہتا ہیکہ آج غیبت کبری میں اسلام ناب محمدی(ص) کا پرچم ولایت فقیہ و مرجعیت کے نظام میں ہی سربلند ہے اگر ہم اس کو سرنگوں کردیتے ہیں تو گویا پورے عالم اسلام کی باگ ڈور اپنے ہاتھوں میں کر لیں گے ٹھیک اسی طرح جیسے آج بعض‌ عرب حکمران دودھ دینے والی گائے کا کام کر رہے ہیں۔

فرانس کی اس ہفتہ وار میگزین نے مقام معظم رہبری کی توہین آمیز، تصویری مسابقہ رکھوا کر تقریبا ۳۰۰ سے زیادہ تصویریں حاصل کی جس میں سے ۴ جنوری ۲۰۲۳ کو ۳۵ منتخب شدہ سوشل میڈیا پہ شائع کئے اور یہ اس موقع پہ انجام پایا کہ جب سردار شہید حاج قاسم سلیمانی کی تیسری برسی تھی ایسے وقت کا انتخاب بتاتا ہیکہ دشمن جانتا ہیکہ دنیا بھر کے مظلومین اور حق پرست افراد اس شہید کے چلے جانے کے بعد بھی اس کی یاد کو دن بہ دن اپنے دل میں جگہ بناتے چلے جا رہے ہیں اور مقام معظم رہبری کی فرمائش کے مطابق اس شہید کو اپنے آئیڈیل کے طور پر مان رہے ہیں لہذا دشمن چاہتا تھا کہ کچھ ایسا گھٹیا کام کیا جائے کہ جس کی وجہ سے شہید سلیمانی سے لوگوں کا ذہن ہٹ جائے چونکہ سردار سلیمانی سے زیادہ تو شہید سلیمانی ہمارے لئے خطرناک ہوتا چلا رہا ہے۔۔
لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ شکست خوردہ دشمن اس حیلہ میں بھی کامیاب نہیں ہوپائے گا قدرت نے روز اول ہی ٹھان لیا ہے: "وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ"(انفال/۳۰) اور وہ لوگ(کافرین) حیلہ کر رہے ہیں اور اللہ بھی تدبیر کرنے والا ہے اور اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .